ہندستان نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو جاسوسی میں ملوث ہونے کی
وجہ سے ناپسندیدہ شخص قرار دے کر ملک چھوڑنے کے لیے کہہ دیا ہے۔ خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے پاکستانی ہائی
کمشنر عبدالباسط کو طلب کیا اور انہیں اس فیصلہ اور اس کی وجہ سے مطلع کیا۔ قبل ازیں دہلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر کو انتہائی خفیہ دفاعی دستاویزات کے ساتھ حراست میں لیا تھا۔